زکوۃ ادا کرنے سے پورے مال کی حفاظت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

اگر مال کی زکوٰۃ نہ نکالی جائے، تو پھر وہ زکوۃ والا مال دوسرے مال کو بھی کھا جاتا ہے۔

زکوۃ دینے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی؛ لیکن زکوۃ نہ دینے سے مال رہتا نہیں۔ آگ لگ جائے، مقدمہ میں خرچ ہو جائے، دُکھ بیماری میں خرچ ہو جائے؛ غرضیکہ کسی نہ کسی صورت سے وہ مال ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ (ملفوظاتِ حضرت شیخ رحمہ اللہ، حصہ اول، ص ۳۹)

Check Also

مرض کا اجر علیحدہ ہے اور صبر کا الگ

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: مشہور تو یہ …