تین طبقوں میں خصوصیت سے جانا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ہماری تبلیغ میں کام کرنے والوں کو تین طبقوں میں تین ہی مقاصد کے لیے خصوصیت سے جانا چاہیئے۔

۱۔ علماء اور صلحاء کی خدمت میں دین سیکھنے اور دین کے اچھے اثرات لینے کے لیے۔

۲۔ اپنے سے کم درجہ کے لوگوں میں دینی باتوں کو پھیلانے کے ذریعہ اپنی تکمیل اور اپنے دین میں رسوخ حاصل کرنے کے لیے۔

۳۔ مختلف گروہوں میں ان کی متفرق خوبیاں جذب کرنے کے لیے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۶۰)

Check Also

روافض کی حفظِ قرآن سے محرومی اور اس کا ایک عبرت ناک واقعہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: اب تو …