تکبر دور ہونے کی علامت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ایک صاحب نے خط لکھا تھا کہ کِبر کے نکلنے کی علامت کیا ہے؟

میں نے جواب میں لکھوایا کہ اگر کوئی تم پر اعتراض کرے، تنقید کرے، بُرا کہے، تو دیکھو! تمہارے قلب پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے۔

اگر تمہارے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس اعتراض پر غور کیا جائے۔ اگر صحیح ہوگا، تو ہم اس کی اصلاح کریں گے، تو یاد رکھو! یہ علامت ہے کِبر دور ہونے کی اور اگر اعتراض وتنقید سنتے ہی بِلا سوچے، سمجھے غصہ آتا ہے، تو یہ علامت ہے تکبر کی۔ (ملفوظاتِ حضرت شیخ رحمہ اللہ، حصہ اول، ص ۷۱)

Check Also

دین کی خاطر اللہ تعالیٰ کا عطیہ استعمال کرنا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ …