انبیاء علیہم السلام کے نائبین

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ طلباء ہی سے ارشاد فرمایا:

تم اپنی قدر وقیمت تو سمجھو۔ دنیا بھر کے خزانے بھی تمہاری قیمت نہیں۔ اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی تمہاری قیمت نہیں لگا سکتا۔

تم انبیاء علیہم السلام کے نائبین ہو، جو ساری دنیا سے کہہ دیتے ہیں:

إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ

ميرا اجر الله پر ہے۔

تمہارا کام یہ ہے کہ سب سے امیدوں کو منقطع کرتے ہوئے اور صرف اللہ کے اجر پر یقین واعتماد رکھتے ہوئے، تواضع اور تذلّل سے مؤمنین کی خدمت کرو۔

اسی سے عبدیت کی تکمیل وتزئین ہوگی۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۱۰۶)

Check Also

شہرت کے متعلق مذاق

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: امت کی خدمت …