حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
امت کی خدمت اور ان کے دین کی حفاظت کرنا چاہیئے۔ اپنی شہرت میں کیا رکھا ہے؟
شہرت کے متعلق تو بس یہ مذاق چاہیئے کہ نہ زندگی میں کسی کو خبر ہو کہ فلاں شخص بھی دنیا میں ہے یا فلاں شخص نے یہ کام کیا ہے۔ نہ مرنے کے بعد کسی کی زبان پر نام تک آئے کہ کون تھا اور کون مر گیا، کیا کام کر گیا۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۱۰، ص ۱۹)