زکوٰۃ کے غیر مستحق افراد
مندرجہ ذیل افراد زکوٰۃ کے مستحق نہیں ہیں:
۱۔ غیر مسلم۔
۲۔ سیّد (یعنی وہ شخص جو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان بنو ہاشم سے ہے)؛ خواہ وہ محتاج ہی کیوں نہ ہو۔ بنو ہاشم میں حضرت عباس، حضرت علی، حضرت جعفر، حضرت عقیل اور حضرت حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہم کی اولاد شامل ہے۔
۳۔ زکوٰۃ دینے والے کے اصول؛ جیسے اس کے والدین، دادا، دادی وغیرہ۔
۴۔ زکوٰۃ دینے والے کے فروع یعنی اس کی اولاد؛ جیسے بچے، پوتے، نواسے وغیرہ۔
۵۔ میاں بیوی (یعنی شوہر اپنی بیوی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا ہے۔ اسی طرح بیوی اپنے شوہر کو زکوٰۃ نہیں دے سکتی ہے)۔
۶۔ نابالغ، جس کا باپ مال دار ہو۔
۷۔ مال دار (وہ شخص جس کے پاس زکوۃ کے نصاب کے برابر مال ہو اس کے تمام قرضوں کو کم کرنے کے بعد)۔