زکوٰۃ کی سنتیں اور آداب – ۳

(۱) زکوٰۃ ادا کرتے وقت اس بات کا اہتمام کریں کہ آپ پاکیزہ اور حلال کمائی سے زکوٰۃ ادا کریں۔ حدیث شریف میں وارد ہے کہ اللہ تعالیٰ ناپاک مال (یعنی حرام یا مشتبہ مال) سے صدقہ قبول نہیں کرتا ہے۔

(۲) پورے اخلاص کے ساتھ زکوٰۃ ادا کریں، اسی طرح اللہ تعالی کے حکم کو بجا لانے اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی نیت سے زکوٰۃ ادا کریں۔

(۳) زکوٰۃ خوش دلی سے ادا کریں۔ زکوٰۃ کو ٹیکس یا بوجھ نہ سمجھیں۔

(۴) زکوٰۃ وصول کرنے والے کو اپنا مُحسِن سمجھیں؛ کیوں کہ وہ آپ کے فرض کی ادائیگی کا ذریعہ ہیں اور آپ کی زکوٰۃ وصول کرکے آپ کے مال سے گندگی دور کرنے والا ہے۔

Check Also

عیادتِ مریض کی سنتیں‎ ‎اور آداب – ۱‎

بیمار کی عیادت دینِ اسلام اس بات کا حکم دیتا ہے کہ انسان الله تعالیٰ …