حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
لوگ اعمال کو دیکھتے ہیں؛ مگر دیکھنے کی چیز ہے قلب کہ اس کے دل میں اللہ اور رسول کی محبت اور عظمت کس قدر ہے۔
بدوی ہیں، گنوار لوگ ہیں؛ مگر ان کے دل میں اللہ اور رسول کی محبت اور عظمت کوٹ کوٹ کر بھری ہے اور زیادہ ضرورت اسی کی ہے کہ دل میں دین کی وقعت ہو عظمت ہو۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۷، ص ۲۱۸)