ذکر کرنے اور صحیح دینی علم حاصل کرنے کی اہمیت

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

میں ابتداء میں اس طرح ذکر کی تعلیم دیتا ہوں:

ہر نماز کے بعد تسبیحٍ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور تیسرا کلمہ “سبحان الله والحمد لله ولا إلٰه إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله” اور صبح وشام سو سو بار درود شریف واستغفار وتلاوتٍ قرآن مع تصحیح قراءت اور نوافل میں تہجد کی تاکید اور اہل ذکر کے پاس جانا۔

علم بدون ذکر کے ظلمت ہے اور ذکر بدون علم کے بہت سے فتنوں کا دروازہ ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۴۱)

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …