اخلاق اور نسبت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”دوسری بات یہ ہے کہ نسبت الگ ہے اور اخلاق الگ ہیں۔ نسبت خاص تعلق مع اللہ ہے جتنا بڑھاؤگے بڑھےگا گھٹاؤگے گھٹےگا اور ایک ہیں اخلاق، اخلاق کا تعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے ہے کہ آپ کے خصائل اور شمائل کے اتباع کا نام اخلاق ہے۔ حضرت نے اس موقع پر شعر پڑھا:

رنگ لاتی ہے حنا پتھر پر گھس جانے کے بعد

دیکھو ! پیارو مجاہدہ سے آئےگا، اپنا اپنا کرنے سے آئےگا۔ کسی کی حضرت (بزرگ) کی دعاء سے نہیں ہوگا۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ۱۱۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6746


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …