سوال:- اگر کوئی شخص نفلی اعتکاف کرنا چاہتا ہو، تو وہ کس وقت میں نفلی اعتکاف کر سکتا ہے؟
الجواب حامدًا و مصلیًا
نفلی اعتکاف کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے۔ جس وقت بھی کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو جائے اور وہ اعتکاف کی نیّت کرے، تو وہ نفلی اعتکاف ہو جائےگا اور اس کو نفلی اعتکاف کا ثواب ملےگا۔
فقط واللہ تعالی اعلم
دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین
اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ
Source: