شرعی عذر کے بغیر طوافِ وداع ترک کرنا

سوال:- اگر کوئی شخص شرعی عذر کے بغیر طوافِ وداع ترک کر دے، تو کیا اس پر دم واجب ہوگا؟

الجواب حامدًا و مصليًا

اس پر ایک دم (دنبہ یا بکری) واجب ہوگا، جو حدود حرم میں اس کی طرف سے ذبح کیا جائے کفارہ کے طور پر۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

( ثم ) إذا أراد السفر ( طاف للصدر ) أي الوداع ( سبعة أشواط بلا رمل وسعي وهو واجب إلا على أهل مكة ) … قال الشامى: قوله ( وهو واجب ) فلو نفر ولم يطف وجب عليه الرجوع ليطوف ما لم يجاوز الميقات فيخير بين إراقة الدم والرجوع بإحرام جديد بعمرة مبتدئا بطوافها ثم بالصدر ولا شيء عليه لتأخيره ( شامى ج 2 ص 523)

حررہ :- مفتي زکريا ماکدا

الجواب صحيح :- مفتي ابراہيم صالح جي

Source: http://muftionline.co.za/node/207

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟