امام کے اوصاف (۱)

سوال:- امام بننے کے لیے (یعنی لوگوں کی امامت کرنے کے لیے) آدمی میں کونسے اوصاف ہونا چاہیئے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ایسے آدمی کو امامت کے لیے منتخب کرنا چاہیئے، جو طہارت اور نماز کے مسائل اور نماز کے اوقات سے واقف ہو۔ امام کا عالم ہونا ضروری نہیں ہے؛ البتہ اگر امام عالمِ دین ہو، تو یہ بہتر ہوگا۔

اسی طرح امام متقی اور پرہیز گار آدمی ہونا چاہیئے، غلط سلط کاموں میں ملوّث نہ ہو، اور قرآن مجید کو ‏تجوید کے ساتھ پڑھنا جانتا ہو۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/29695

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟