ہر اچھے کام کا اختتام استغفار کے ساتھ کرنا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا :

”جتنا بھی اچھے سے اچھا کام کرنے کی اللہ تعالیٰ توفیق دے ہمیشہ اس کا خاتمہ استغفار پر ہی کیا جائے۔ غرض ہمارے ہر کام کا جزو آخر استغفار ہو۔ یعنی یہ سمجھ کر کہ مجھ سے یقیناً اس کی ادائیگی میں کوتاہیاں  ہوئی ہیں۔ ان کوتاہیوں کے لئے اللہ سے معافی مانگی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے ختم پر بھی اللہ سے استغفار کیا کرتے تھے۔

لہذا تبلیغ کا کام بھی ہمیشہ استغفار ہی پر ختم کیا جائے۔ بندہ سے کسی طرح بھی اللہ تعالیٰ کے کام کا حق ادا نہیں ہو سکتا، نیز ایک کام میں مشغولیت بہت سے دوسرے کاموں کے نہ ہو سکنے کا بھی باعث بن جاتی ہے، تو اس قسم کی چیزوں کی تلافی کے لئے بھی ہر اچھے کام کے ختم پر استغفار کرنا چاہیئے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ ،ص۳۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=9913


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …