روزہ کی حالت میں فحش تصویر/ویڈیو دیکھنے یا محض تصوّر کی وجہ سے انزال

سوال:- اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں فحش تصویر یا ویڈیو دیکھے یا محض فحش چیزوں کا تصور کرے اور اسی سے اس کو انزال ہو جائے، تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

روزہ کی حالت میں جس طرح جِماع (ہمبستری) حرام ہے، اسی طرح جِماع کے متعلق باتیں تصوّر کرنا بھی حرام ہے۔

جہاں تک روزہ کی حالت میں فحش تصویر اور ویڈیو دیکھنے کی بات ہے، تو یہ شریعت میں بالکل حرام ہے۔ اس قسم کے کبیرہ گناہوں کے ارتکاب سے روزہ کا ثواب پورے طور پر ضائع ہو جاتا ہے۔

البتہ اگر روزہ کی حالت میں فحش تصویر اور ویڈیو دیکھنے یا محض فحش باتوں کے تصوّر کی وجہ سے کسی انسان کو انزال ہو جائے، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹےگا؛ لیکن ان گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے وہ گنہگار ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(أو احتلم أو أنزل بنظر) ولو إلى فرجها مرارا أو بفكر إن طال (در المختار ج۲ ص۳۹٦)

وإذا نظر إلى امرأة بشهوة في وجهها أو فرجها كرر النظر أو لا لايفطر إذا أنزل كذا في فتح القدير كذا لايفطر بالفكر إذا إمنى هكذا في السراج الوهاج (الفتاوى الهندية ج۱ ص۲٠٤)

(أو أنزل بنظر) إلى فرج امرأته لم يفسد (أو فكر وإن أدام النظر والفكر) حتى أنزل لأنه لم يوجد منه صورة الجماع وهو الإنزال عن مباشرة (مراقي الفلاح ص٦۵۸)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/23

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …