حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
دین میں ٹھہراؤ نہیں۔ یا تو آدمی دین میں ترقّی کر رہا ہوتا ہے اور یا نیچے گرنے لگتا ہے۔ اس کی مثال یو ں سمجھو کہ باغ کو جب پانی اور ہوا موافق ہو تو وہ سرسبزی اور شادابی میں ترقی ہی کرتا رہتا ہے اور جب موسم ناموافق ہو یا پانی نہ ملے تو ایسا نہیں ہوتا کہ وہ سر سبزی اور شادابی اپنی جگہ پر ٹھہری رہے؛ بلکہ اس میں انحطاط شروع ہو جاتا ہے یہی حالت آدمی کے دین کی ہوتی ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۸۰)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8437