اذان اور اقامت کی سنتیں اور آداب – ۲۱

اقامت کا جواب:

اذان کے جواب کی طرح اقامت کا بھی جواب دیں اور جب “قد قامت الصلاة” کہا جائے، تو اس کے جواب میں کہیں:

أَقَامَهَا اللهُ وَأَدَامَهَا

اللہ تعالیٰ اس کو (نماز کو) قائم و دائم رکھے۔

عن أبي أمامة أو بعض أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بلالا أخذ في الإقامة فلما أن قال قد قامت الصلاة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أقامها الله وأدامها (سنن أبي داود رقم ۵۲۸)

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ یا کسی دوسرے صحابی سے منقول ہے کہ ایک مرتبہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت کہنا شروع کیا اور  جب انہوں نے “قد قامت الصلاة” کہا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: أَقَامَهَا اللهُ وَأَدَامَهَا

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7605


 

Check Also

عدت کی سنتیں اور آداب – ۲

شوہر کی وفات کے بعد بیوی کی عدت کے احکام (۱) جب کسی عورت کے …