احرام باندھنے کے بعد سفر پر قادر نہ ہونا

سوال:- ایک آدمی نے حج یا عمره کا احرام باندھ لیا؛ لیکن اس کو ایسی بیماری لاحق ہو گئی کہ اب وہ سفر حج پر نہیں جا سکتا ہے، اس مسئلہ میں شریعت کیا کہتی ہے؟ اور وہ آدمی احرام سے کیسا نکلےگا؟

الجواب حامدًا و مصليًا

وہ آدمی حدود حرم کے اندر کسی سے اپنے طرف سے دم (دنبہ یا بکری) ذبح کرائے، جب جانور ذبح ہو جائے، تو وہ (محرم) احرام سے نکل جائےگا۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

( إذا أحصر بعدو أو مرض ) أو موت محرم أو هلاك نفقة حل له التحلل فحينئذ ( بعث المفرد دما ) أو قيمته فإن لم يجد بقي محرما حتى يجد أو يتحلل بطواف وعن الثاني أنه يقوم الدم بالطعام ويتصدق به فإن لم يجد صام عن كل نصف صاع يوما ( والقارن دمين ) فلو بعث واحدا لم يتحلل عنه ( وعن يوم الذبح ) ليعلم متى يتحلل ويذبحه ( في الحرم ولو قبل يوم النحر ) خلافا لهما … ( و ) يجب ( عليه إن حل من حجه ) ولو نفلا ( حجة ) بالشروع ( وعمرة ) للتحلل إن لم يحج من عامه ( وعلى المعتمر عمرة ) وعلي ( القارن حجة وعمرتان ) إحداهما للتحلل ( الدر المختار 2/590-593 )

حررہ :- مفتي زکريا ماکدا

الجواب صحيح :- مفتي ابراہيم صالح جي

Source: http://muftionline.co.za/node/247

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟