سوال:- کیا صدقۂ فطر صرف رمضان کے روزہ رکھنے والوں پر واجب ہے؟
الجواب حامدًا و مصلیًا
نہیں، صدقۂ فطر ان لوگوں پر واجب ہے جنہوں نے رمضان کا روزہ رکھا اور ان لوگوں پر بھی واجب ہے جنہوں نے روزہ نہیں رکھا۔ مثلا نفاس والی عورت، مریض اور مسافر وغیرہ ان سب پر صدقۂ فطر واجب ہے (اگر چہ انہوں نے روزہ نہیں رکھا)۔
فقط واللہ تعالی اعلم
من سقط عنه الصوم بعذر لم تسقط فطرته (حاشية الطحطاوى ص۷۲۵, الدر المختار مع رد المحتار ۲/۳٦۱)
حررہ :- مفتی زکریا ماکدا
الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی