عورتوں کے لیے اعتکاف کا طریقہ

سوال:- ماہِ رمضان کے اخیر عشرہ میں عورت کے لیے گھر میں اعتکاف کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

عورت کو چاہیئے کہ وہ اپنے گھر میں ایک جگہ اعتکاف کے لیے متعین کر لے، پھر اعتکاف کی پوری مدت میں وہ اسی جگہ میں رہے اور اعتکاف کرے، اس جگہ سے صرف وضو، فرض غسل اور بشری ضرورتوں (جیسے قضائے حاجت اور کھانا کھانے) کے لیے نکل سکتی ہے۔ وضو، فرض غسل اور بشری ضرورتوں کے علاوہ وہ کسی اور کام کے لیے اس جگہ سے نہ نکلے۔ اگر وہ کسی اور کام کے لیے نکل جائے، تو اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔

نوٹ:- اگر اس کا کھانا اس کے پاس لانے کا کچھ انتظام ہو جائے، تو وہ خود کھانا لینے کے لیے اعتکاف کی جگہ سے نہ نکلے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

( وحرم عليه ) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه له لا مبطل كما مر ( الخروج إلا لحاجة الإنسان ) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم ولا يمكنه الاغتسال في المسجد (الدر المختار مع رد المحتار ۲/٤٤٤-٤٤۵, الفتاوى الهندية ۱/۲۱۲)

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/579

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟