ہوائی جہاز میں نماز پڑھنا

(۱)

سوال: اگر میں ہوائی جہاز سے سفر کر رہا ہوں اور نماز کا وقت آ جائے، تو نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور میں ہر نماز کے لیے کس وقت کا اعتبار کروں؟

جواب: آپ فرض اور وتر نماز قبلے کی طرف منہ کر کے تمام ارکان کے ساتھ کھڑے ہو کر ادا کریں۔ آپ ہر نماز کو اس کے مقرر وقت میں اس جگہ کے وقت کے مطابق ادا کریں، جہاں آپ ہیں۔

(۲)

سوال: اگر نماز پڑھنے کے لیے کافی جگہ نہ ہو؛ اس لیے کہ ہوائی جہاز چھوٹا ہو یا ہوائی جہاز کا عملہ مجھے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، تو کیا میرے لیے کافی ہوگا کہ میں اپنی سیٹ پر بیٹھ کر فرض نماز ادا کروں؟

جواب: فرض نماز کھڑے ہو کر پڑھنا لازم ہے۔ اگر آپ نے اپنی سیٹ پر بیٹھ کر نماز ادا کی، تو نماز کا اعادہ لازم  ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Check Also

‎دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا‎ ‎

سوال: نمازِ وتر میں دعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ …