بد بخت شخص

جابر بن عبد الله رضي الله عنهما يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ذكرت عنده فلم يصل علي فقد شقي (عمل اليوم والليلة لابن السني، الرقم: ۳۸۱)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، وہ بد بخت ہے۔

حضرت رسول الله صلی الله علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی الله عنہ کی پسند میں موافقت

حضرت ابو بکر رضی الله عنہ نے اپنے والد کے اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے فرمایا:

اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو دینِ حق دے کر بھیجا، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والد مشرّف باسلام ہو گئے؛ مگر آپ کے چچا ابو طالب اگر اسلام قبول کرتے، تو مجھے ان کے اسلام سے اپنے والد کے اسلام قبول کرنے کے مقابلہ میں زیادہ خوشی ہوتی۔

یہ سن کر نبی کریم صلی الله علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی الله عنہ سے بے انتہا خوش ہوئے اور ان کی بے لوث محبت کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا: بے شک تم نے سچی بات کہی۔ (مسند البزار، الرقم: 6131)

Check Also

جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف پڑھنا

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكثروا …