اسلام کے ایک عظیم الشان مددگار

ذات مرة، قال سيدنا عمر رضي الله عنه عن سيدنا الزبير رضي الله عنه: إن الزبير عمود من عمد الإسلام (أي: حام راسخ من حماة الإسلام). (تاريخ دمشق 18/397)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: زبیر اسلام کے ستونوں میں سے ایک عظیم ستون ہیں۔ (یعنی وہ اسلام کے ایک عظیم الشان مددگار ہیں)۔

اسلام پر استقامت

 ابو الاسود بیان کرتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے آٹھ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور اٹھارہ سال کی عمر میں ہجرت کی۔

ان کے چچا انہیں بُھوسے کی چٹائی میں لپیٹ کر (ہوا میں) لٹکا دیتے، پھر (ان کے نیچے) آگ جلاتے؛ تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ان کا دم گھٹ جائے۔ اس کے بعد ان کے چچا انہیں اسلام چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے؛ مگر وہ ایک ہی جواب دیتے: میں ہرگز کفر اختیار نہیں کروں گا۔

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے، جنہوں نے قریش کے ظلم وستم سے نجات ملنے کے لیے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔

تاہم حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حبشہ میں لمبی مدت تک نہیں ٹھہرے؛ بلکہ جلد ہی مکہ مکرمہ واپس آ گئے اور پھر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی؛ چنانچہ ان کو اسلام کی خاطر دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل ہوا۔ (تهذيب الكمال ٩/٣٢١)

Check Also

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی دعا‎ ‎

عن سيدنا الزبير رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من …