دائمی نفع دینے والی سرمایہ کاری

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”دنیا کا کوئی کام بھی ہو بغیر محنت، مشقّت کے نہیں ہو سکتا، تجارت ہو، زراعت ہو، سب میں پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ اسی طرح دین کا کام بھی بغیر مشقّت کے نہیں ہو سکتا، مگر دونوں میں فرق ہے، دنیا تو کبھی ملتی ہے کبھی نہیں ملتی، مگر دین کے کام میں ایسا نہیں؛ بلکہ وہاں ہر حال میں اجر ہے، بہت سے لوگ دنیاوی تعلیم کی ڈگریاں حاصل کر کے گھومتے پھرتے ہیں، مگر ملازمت نہیں ملتی، یہی حال تجارت کا ہے، دین کے بارے میں مجاہدہ بیکار نہیں جاتا۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ۱۲٦)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8332


 

Check Also

مہمان کا اکرام

ایک وقت ایسا ہوا کہ شاید بارش وغیرہ کی وجہ سے مولانا کے یہاں گوشت …