نیک اعمال کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”شیطان کا یہ بہت بڑا دھوکہ اور فریب ہے کہ وہ مستقبل میں بڑے کام کی امید بندھا کر اس چھوٹے خیر کے کام سے روک دیتا ہے جو فی الحال ممکن ہوتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ بندہ اس وقت جو خیر کر سکتا ہے کسی حیلہ سے اس کو اس سے ہٹا دے، اور اس داو میں وہ اکثر کامیاب ہو جاتا ہے۔ پھر مستقبل میں آدمی جس بڑے کام کی امید باندھتا ہے بسا اوقات اس کا وقت ہی نہیں آتا۔ بڑے کاموں کی امیدیں اکثر ضائع ہی ہوتی ہیں۔ اور اس کے برخلاف جو خیر فی الحال ممکن ہو، اگر چہ وہ چھوٹے سے چھوٹا ہی ہو، اس میں لگنا اکثر بڑے کام تک پہنچنے کا سبب اور ذریعہ بن جاتا ہے۔ اس لئے عقل مندی  یہ ہے کہ جو خیر جس وقت جتنا میسّر ہو سکے اس پر تو اسی وقت عمل کر لیا جائے اور فرصت سے فوری فائدہ اٹھا لیا جائے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۱۳۵)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=10242


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …