تجوید کے قواعد کی رعایت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا

سوال:- کیا تراویح نماز میں قرآن مجید کی تلاوت کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے؟

بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ امام تیزی کے ساتھ تلاوت کرنے کی وجہ سے تجوید کی رعایت نہیں کرتا ہے۔

الجواب حامدًا و مصلیًا

یہ بات بالکل غلط ہے، قران مجید کی تلاوت کرنا تجوید کے ساتھ واجب ہے۔

اگر کوئی شخص اس واجب کو چھوڑ دے، تو وہ گنہگار ہوگا؛ لہذا حفاظ کرام کو چاہیئے کہ وہ تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …