صدقۂ فطر زکوٰۃ کے نصاب کے برابر دینا

سوال:- اگر کوئی شخص کسی غریب آدمی کو اتنا زیادہ صدقۂ فطر دے کہ دی ہوئی رقم زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے، تو کیا یہ جائز ہے؟‏

الجواب حامدًا و مصلیًا

ایک غریب آدمی کو اتنا زیادہ صدقۂ فطر دینا کہ دی ہوئی رقم زکوٰۃ کے نصاب کو پہونچ جائے یہ مکروہ ہے؛ تاہم صدقۂ فطر ادا ہو جائےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

قرآن شریف کے ساتھ جُڑے ہوئے غلاف کو چھونے والے کے لیے وضو‎ ‎

سوال: کیا قرآن شریف سے متصل (یعنی جُڑے ہوئے) غلاف کو چھونے کے لیے باوضو …