زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے لئے کوئی سامان خریدنا

سوال:- اگر کوئی آدمی زکوٰۃ‏ ادا کرنے کی نیت سے زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے لیے کوئی سامان خرید لے، تو کیا اس طرح کرنے سے اس کی زکوٰۃ ادا ہوگی؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر کوئی آدمی زکوٰۃ‏ ادا کرنے کی نیت سے‏ زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے لیے کوئی سامان خرید لے، تو اس سے اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی؛ لیکن اگر وہ اس سامان کو کسی غریب مسلمان طالب علم کو زکوٰۃ‏ ادا کرنے کی نیت سے دے دے اور اس کو اس کا مالک بنا دے، تو اس طرح کرنے سے اس کی زکوٰۃ ادا ہوگی۔

فقط واللہ تعالی اعلم

ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد)

قال العلامة ابن عابدين – رحمه الله -: قوله ( تمليكا ) فلا يكفي فيها الإطعام إلا بطريق التمليك ولو أطعمه عنده ناويا الزكاة لا تكفي (رد المحتار ۲/۳٤٤)

وقيد بالتمليك احترازا عن الإباحة ولهذا ذكر الولوالجي وغيره أنه لو عال يتيما فجعل يكسوه ويطعمه وجعله من زكاة ماله فالكسوة تجوز لوجود ركنه وهو التمليك وأما الإطعام إن دفع الطعام إليه بيده يجوز أيضا لهذه العلة وإن كان لم يدفع إليه ويأكل اليتيم لم يجز لانعدام الركن وهو التمليك (البحر الرائق ۲/۲۱۷)

أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى هذا في الشرع كذا في التبيين (الفتاوى الهندية ۱/۱۷٠)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/67

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟