دین کی طلب وقدر پیدا کرنا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”ہمارے نزدیک اس وقت امّت کی اصل بیماری دین کی طلب وقدر سے ان کے دلوں کا خالی ہونا ہے۔ اگر دین کی فکر وطلب ان کے اندر پیدا ہو جائے اور دین کی اہمیّت کا شعور واحساس ان کے اندر زندہ ہو جائے، تو ان کو اسلامیّت دیکھتے دیکھتے سر سبز ہو جائے۔ ہماری اس تحریک کا اصل مقصد اس وقت بس دین کی طلب وقدر پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے نہ کہ صرف کلمہ اور نماز وغیرہ کی تصحیح وتلقین۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص٦۱-٦۲)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=13738


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …