نماز دین کا ستون ہے

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”نماز کو حدیث میں ”عِمَادُ الدِّيْن“ (دین کا ستون) فرمایا گیا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ نماز پر باقی دین معلق ہے، اور وہ نماز ہی سے ملتا ہے۔ نماز میں دین کا تفقہ بھی ملتا ہے اور توفیقِ عمل بھی عطا ہوتی ہے پھر جیسی کسی کی نماز ہوگی ویسی ہی اس کے حق میں یہ عطا بھی ہوگی اس لئے نماز کی دعوت دینا اور لوگوں کی نمازوں میں خشوع وخضوع پیدا کرنے کی کوشش کرنا بالواسطہ پورے دین کے لئے سعی کرنا ہے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ ،ص۱۲۸)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=11258


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …