حقیقی دولت

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”اللہ کا نام لئے جاؤ مرنے کے بعد یہی کام آوے گا، میرے پیارو ! کہنا مانو پھر کوئی تم کو کہنے والا نہیں رہےگا، جب مرنے والا مرتا ہے، تو یہاں والے تو یوں کہتے ہیں، اہل وعیال کے لئے کیا چھوڑا اور وہاں والے پوچھتے ہیں کیا لایا؛ لہذا جو کچھ تمہارے پاس ہے وہاں کے لئے بھیج دو، اپنی ضرورت کے واسطے بقدرِ ضرورت رکھو، وہاں تو اپنی اپنی بھرنی ہے اور اہل وعیال دو روز روئیں گے اور اس کے بعد کوئی نہیں روئےگا، تعزیت کرنے والے جھوٹے دو آنسو بہا لیں گے، ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔“ (ملفوظات حضرت  شیخ رحمہ اللہ ،ص۱۲۶)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8414


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …