حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”میں تو اس کا خاص اہتمام رکھتا ہوں کہ قلب فضولیات سے خالی رہے ؛کیوں کہ فقیر کو برتن خالی رکھنا چاہیئے۔نہ معلوم کس وقت کسی سخی کی نظرِ عنایت ہو جائے ۔ایسے ہی قلب کو خالی رکھنے کی ضرورت ہے۔نہ معلوم کس وقت نظرِ رحمتِ الہی ہو جائے ۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۲ ،ص۲۴۴)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7759