حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
ذکر بڑی برکت کی چیز ہے مگر اس کی برکت وہیں تک ہے کہ منکرات (برے کاموں) سے اجتناب رہے اگر ایک شخص فرض نماز نہ پڑھے اور نفلیں پڑھے، تو ثواب تو ہوگا مگر فرض نہ پڑھنے کا جو گناہ ہے وہ ضعیف کر دےگا اور کوئی نفع ان نفلوں سے ظاہر نہ ہوگا یعنی یہ کہ اس سے آئندہ اعمال میں قوّت نہ ہوگی۔ (ملفوظات حکیم الامت،ج-۲، ص۱۶۵)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7807