سوال:- ایک شخص مسجد میں سنت اعتکاف کے لیے بیٹھا ہے۔ کیا اس کے لیے ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے غسل کرنے کے لیے مسجد سے نکلنا جائز ہے؟
الجواب حامدًا و مصلیًا
ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے معتکف کو مسجد سے غسل کے لیے نکلنا جائز نہیں۔ اگر معتکف مسجد سے اس غرض کے لیے نکل جائے، تو اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔
فقط واللہ تعالی اعلم
(وحرم عليه) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه له لا مبطل كما مر ( الخروج إلا لحاجة الإنسان ) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم ولا يمكنه الاغتسال في المسجد كذا في النهر (الدر المختار مع رد المحتار ۲/٤٤٤-٤٤۵, الفتاوى الهندية ۱/۲۱۲)
حررہ :- مفتی زکریا ماکدا
الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی