سونے اور چاندی کے نصاب کی مقدار

سوال:- سونے اور چاندی کا نصاب کیا ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے، موجودہ گرام کے حساب سے ۸۷ گرام ٤٨٠ ملی گرام کا ہوتا ‏ہے اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی ہے، موجودہ گرام کے حساب سے ٦١٢ گرام ٣٦٠ ‏ملی گرام کا ہوتا ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مئتا درهم كل عشرة دراهم وزن سبعة مثاقيل (الدر المختار ۲/۲۹۵)

ليس فيما دون مائتي درهم صدقة فإذا كانت مائتي درهم وحال عليها الحول ففيها خمسة دراهم … ليس فيما دون عشرين مثفالا من الذهب صدقة فإذا كانت عشرين مثقالا وحال عليها الحول ففيها نصف مثقال (مختصر القدوري صـ ۵٦)

ونصاب الذهب عشرون مثقالا ونصاب الفضة مائتا درهم من الدراهم التي كل عشرة منها وزن سبعة مثاقيل (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح صـ ۷۱۷)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/34

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …