سوال : میں ایک دکان پر کام کرتا ہوں۔ بسا اوقات، گاہک اپنا کچھ پیسہ اور کبھی خریدا ہوا سامان بھول جاتا ہے ، تو اس کا کیا جائے ؟
جواب : اگر کوئی شخص اپنی رقم یا خریدی ہوئی چیز بھول جائے ، تو آپ ان چیزوں کو الگ رکھیں اور ان کو امانت سمجھیں ۔ اور جب مالک واپس آئے تو اس کو دے دیں ۔ اگر وہ واپس نہیں آتا ہے تو اس کی رقم یا خریدی ہوئی چیزیں اس کی طرف سے غریبوں کو صدقہ کر دیں۔
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી