سوال: ایک آدمی چار رکعت فرض نماز پڑھ رہا تھا۔ چوتھی رکعت ادا کرنے کے بعد وہ قعدہ اخیرہ کے لیے نہیں بیٹھا؛ بل کہ بھول کر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا۔ پھر اس نے پانچویں رکعت میں رکوع اور سجدہ کیا، تشہد کے لیے بیٹھا اور سلام پھیرا۔
اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کی فرض نماز درست ہے یا اسے نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
جواب : چار رکعت والی فرض نماز میں قعدہ اخیرہ فرض ہے۔ اگر کوئی قعدہ اخیرہ کے لیے نہیں بیٹھا تو اس کی فرض نماز ادا نہیں ہوگی اور اسے دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی۔ لہٰذا چوں کہ وہ چوتھی رکعت میں قعدہ کے لیے نہیں بیٹھا اس لیے اس کی فرض نماز صحیح نہیں ہوئی ۔ اس کے ذمہ چار رکعت فرض نماز کا اعادہ لازم ہے ۔
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી