جملہ تکلیف گھٹنے کی تدبیر

ایک صاحب نے ایک خانگی معاملہ کے متعلق عرض کیا کہ اس سے حضرت (حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) کو تکلیف ہوئی ہوگی۔

حضرت والا (حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) نے فرمایا:

نہیں، صاحب! مجھ کو کچھ تکلیف نہیں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھ کو ایک ایسی چیز دی ہے کہ اس کے سبب سے مجھ کو کسی ایسی بات سے تکلیف نہیں ہوتی۔

جہاں یہ سوچا کہ اس میں ثواب ہوگا، بس ساری تکلیف گھل جاتی ہے، پھر کچھ تکلیف نہیں رہتی۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۱۰، ص ۲۸۰)

Check Also

قرض کی ادائیگی میں سہولت کا ذریعہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک بات …