قرض کی ادائیگی میں سہولت کا ذریعہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ایک بات کہتا ہوں۔ اب اس کو چاہے، تم میری نصیحت سمجھو، وصیت سمجھو یا تجربہ۔

وہ یہ کہ اگر کسی سے قرض لو، تو دینے کی نیت خالص رکھو (کہ اس کو ضرور بالضرور ادا کرنا ہے) اور پھر وقت پر فورًا ادا کرو (چاہے دوسری جگہ سے قرض لے کر ہی ادا کرنا پڑے)۔

نیت خالص رکھوگے، تو اللہ کی جانب سے خوب مدد ہوگی۔ (ملفوظات حضرت شیخ رحمہ الله، حصہ اول، ص ۲۳)

Check Also

مسجد کے کام

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: مسجدیں، مسجد نبوی …