طواف کے دوران وضو ٹوٹنا

سوال:- اگر طواف کے دوران کسی شخص کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کو کیا کرنا چاہیئے؟

الجواب حامدًا ومصليًا

اگر طواف کے دوران کسی شخص کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کو چاہیئے کہ وہ فوراً وضو کی تجدید کرے اور دوبارہ طواف شروع کرے۔

اگر وہ چاہے، تو وہ اسی جگہ سے دوبارہ طواف شروع کر سکتا ہے، جس جگہ سے اس کا وضو ٹوٹا تھا اور اگر وہ چاہے، تو اس چکر سے دوبارہ طواف شروع کر سکتا ہے، جس چکر کے دوران اس کا وضو ٹوٹا تھا۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Check Also

‎فرض غسل میں بالی کے سوراخوں کے اندرونی حصے کو دھونا‎

سوال: کیا غسل کرتے وقت بالی کے سوراخوں کے اندرونی حصے کو دھونا فرض ہے؟ …