نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی:
اللهم أعز الإسلام بأحب هذين الرجلين إليك بأبي جهل أو بعمر بن الخطاب
قال عبد الله بن عمر رضي الله عنهما: وكان أحبهما إليه عمر (سنن الترمذي، الرقم: ٣٢٨١)
اے اللہ! عمر بن خطاب اور ابو جہل میں سے جو آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے، اس کے ذریعہ سے اسلام کو قوّت عطا فرما۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب تھے۔
حضرت عمر رضی الله عنہ الله کی خوشی
ایک مرتبہ حضرت عمر رضی الله عنہ نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی الله عنہ سے فرمایا کہ مجھے آپ کے اسلام قبول کرنے سے اپنے والد کے اسلام قبول کرنے کی بہ نسبت زیادہ خوشی ہوئی تھی؛ کیوں کہ حضرت رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو آپ کے اسلام لانے سے میرے والد کے اسلام لانے کی بہ نسبت زیادہ خوشی ہوئی تھی۔ (شرح معانی الآثار ۳/۳۲۱)