شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”قرض کی ادائیگی وقت پر ہونا بہت ضروری اور مفید ہے، چنانچہ شروع شروع میں مجھ کو احباب سے قرض قیود وشرائط کے ساتھ ملا کرتا تھا۔ جب سب کو اس بات کا تجربہ ہو گیا کہ یہ قرض لے کر وقت پر ہی ادا کرتا ہے، تو پھر دینے والوں کو پورا اطمینان ہو گیا۔ بلا تکلّف مجھے قرض ملنے لگا۔
دیکھو حدیث پاک میں آیا ہے کہ جس کا قرض لیتے وقت اس کے ادا کرنے کا پختہ ارادہ ہو، تو اس کی اللہ کی طرف سے اعانت ہوتی ہے اور جو قرض لیتے وقت یوں سوچے کہ دیکھی جائےگی، تو پھر معمولی سا قرض بھی ادا نہیں ہو پاتا۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ۲٤)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6518