تجوید کے قواعد کی رعایت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا

سوال:- کیا تراویح نماز میں قرآن مجید کی تلاوت کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے؟

بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ امام تیزی کے ساتھ تلاوت کرنے کی وجہ سے تجوید کی رعایت نہیں کرتا ہے۔

الجواب حامدًا و مصلیًا

یہ بات بالکل غلط ہے، قران مجید کی تلاوت کرنا تجوید کے ساتھ واجب ہے۔

اگر کوئی شخص اس واجب کو چھوڑ دے، تو وہ گنہگار ہوگا؛ لہذا حفاظ کرام کو چاہیئے کہ وہ تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کریں۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

چار رکعت فرض نماز میں قعدہ اخیرہ بھول جانا

سوال: ایک آدمی چار رکعت فرض نماز پڑھ رہا تھا۔ چوتھی رکعت ادا کرنے کے …