شوال کے روزہ کی فضیلت

سوال:- شوال کے چھ روزہ کی فضیلت والی حدیث کی کیا حیثیت ہے؟ کیا یہ حدیث قابل عمل ہے یا نہیں؟ نیز حدیث کے ‏الفاظ کیا ہیں ۔برائے مہربانی بتا دیجئے۔

الجواب حامدًا و مصلیًا

یہ حدیث مسلم شریف، ترمذی شریف اور ابو داؤد شریف میں ہے؛ لہذا یہ حدیث قابل عمل ہے۔

حدیث کے الفاظ یہ ہیں:

عن أبي أيوب الأنصاري رضي رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال ‏كان كصيام الدهر (صحيح مسلم، الرقم: ۱۱٦٤)‏

حضرت ابو ایوب انصاری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی رمضان کے ‏روزہ رکھے، پھر وہ شوال کے چھ (نفلی) روزہ رکھے، تو اس کو پورے سال کے روزہ رکھنے کا ثواب ملےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …