دورانِ اعتکاف ہاتھ دھونے کے لئے مسجد سے نکلنا

سوال:- اگر کوئی شخص سنّت اعتکاف میں بیٹھا ہو، تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کے لیے وہ مسجد سے باہر نکل کر ہاتھ دھوئے؟‏

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاتھ دھونے کے لیے وہ مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا ہے۔

اگر معتکف ہاتھ دھونے کے لیے مسجد سے نکل جائے، تو اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

سامان کی قیمت متعین کیے بغیر بیع کا حکم‎ ‎

سوال: میں اپنے دوست سے کچھ خریدنے گیا تھا۔ اس نے مجھے سامان دے دیا …