روزہ کی حالت میں ہونٹوں پر ویسلین وغیرہ لگانا

سوال:- کیا روزہ کی حالت میں ہونٹوں پر ویسلین یا کوئی اور بام وغیرہ کا استعمال کرنا جائز ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر روزہ دار کو اس بات کا یقین ہے کہ ویسلین وغیرہ کے اجزاء اس کے حلق کے اندر نہیں جائیں گے اور وہ اس کو نہیں نگلےگا، تو اس کے لیے اس کا استعمال جائز ہوگا؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں وہ اس کو استعمال نہ کرے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/3717

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …