قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوسی ہونے کا شرف

‎‎

عن رجل من آل الخطاب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من زارني متعمدا كان في جواري يوم القيامة ومن سكن المدينة ‏وصبر على بلائها كنت له شهيدا وشفيعا يوم القيامة ومن مات في أحد الحرمين بعثه الله من الآمنين يوم القيامة (شعب ‏الإيمان، الرقم: ۳۸۵٦) رواه البيهقي في الشعب كذا في المشكوة وفي الإتحاف برواية الطيالسي بسنده إلى ابن عمر عن ‏عمر ثم قال : وعن رجل من آل خطاب رفعه من زارني متعمدا كان في جواري يوم القيامة … الحديث أخرجه البيهقي وهو ‏مرسل والرجل المذكور مجهول وبسط الكلام على طرقه السبكي وقال : هو مرسل جيد (فضائلِ حج صـ ۹۷-۹۸)‏

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا گیا کہ جو شخص ارادہ کر کے میری زیارت کرے، وہ قیامت میں میرے پڑوس میں ہوگا اور جو شخص مدینہ میں قیام کرے اور وہاں کی تنگی اور تکلیف پر صبر کرے، میں اس کے لیے قیامت میں گواہ اور سفارشی ہوں گا اور جو حرمِ مکہ مکرمہ یا حرمِ مدینہ میں مر جائےگا، وہ قیامت میں امن والوں میں اٹھےگا۔

دورد شریف اللہ تعالیٰ کی قربت کا باعث

کعب بن احبار رحمہ اللہ (ایک تابعی اور اسلام قبول کرنے سے پہلے یہودیوں کے معروف عالم تھے) سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰی علیہ السلام سے فرمایا:

اے موسیٰ! کیا تم چاہتے ہو کہ تم مجھ سے اس سے زیادہ قریب ہو جاؤ، جتنا تمہارا کلام تمہاری زبان سے قریب ہے اور تمہارے دل کے خیالات تمہارے دل سے قریب ہیں اور تمہاری روح تمہارے بدن سے قریب ہے اور تمہاری نگاہ تمہاری آنکھ سے قریب ہے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فوراً جواب دیا: ہاں، میرے رب۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو تم کثرت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو۔ (القول البدیع)

درود شریف برائے حفاظت

موسیٰ ضریر رحمہ اللہ ایک نیک صالح بزرگ تھے۔ انہوں نے اپنا گزرا ہوا قصہ مجھ سے نقل کیا کہ ایک جہاز ڈوبنے لگا اور میں اس میں موجود تھا۔

اس وقت مجھ کو غنودگی سی ہوئی اس حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو یہ درود تعلیم فرما کر ارشاد فرمایا کہ جہاز والے اس کو ہزار بار پڑھیں۔ ہنوز تین سو بار نوبت پہنچی تھی کہ جہاز نے نجات پائی۔

یہ سب درود شریف کی برکت تھی، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں سکھایا تھا۔

وہ درود یہ ہے:

أّللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَوةً تُنْجِينَا بِهَا مِن جَمِيعِ الْأَهْوَالِ وَ الْآفَاتِ وَ تَقْضِي لَنَا بِهَا جَمِيعَ الحَاجَاتِ وَ تُطَهِّرُنَا بِهَا مِن جَمِيعِ السَّيِئَاتِ وَ تَرْفَعُنَا بِهَا أَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَ تُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الغَايَاتِ مِن جَمِيعِ الخَيرَاتِ فِي الحَيَوةِ وَ بَعدَ الممَات (اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيئٍ قَدِيرٌ)

اے اللہ! ہمارے آقا و مولی ٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسی رحمت نازل فرما، جو ہمارے لیے تمام مصیبتوں اور پریشانیوں سے حفاظت کا ذریعہ ہو، جس سے ہماری ضرورتیں پوری ہوں، جس سے ہم تمام گناہوں سے پاک وصاف ہو جائیں، جس کی برکت سے ہمیں بلند ترین مقام نصیب ہو (آخرت میں) اور جس کے ذریعہ ہم زندگی اور موت کے بعد کی تمام بھلائیوں کے اعلیٰ اور آخری مقام پر پہونچ جائیں۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

‎يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ‎

Check Also

فرشتوں کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو درود شریف کی اطلاع ملنا

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من …