اسلام میں فرض اور نفل کا مقام

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ  ارشاد فرمایا:

فرائض کا مقام نوافل سے بہت بلند تر ہے، بلکہ سمجھنا چاہیئے کہ نوافل سے مقصود ہی فرائض کی تکمیل یا ان کی کوتاہیوں کی تلافی ہوتی ہے غرض فرائض اصل ہیں اور نوافل ان کے توابع اور فروع مگر بعض لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ فرائض سے تو غفلت برتتے ہیں اور نوافل میں مشغول رہنے کا اس سے بدرجہا زیادہ اہتمام کرتے ہیں۔(ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۱۳)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8192


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …