سونے چاندی کے علاوہ قیمتی پتھروں پر زکوٰۃ

سوال:- کیا ہیرے، جواہرات، لعل و گوہر اور پلاٹینم وغیرہ پر زکوٰۃ فرض ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی قسم کے بیش قیمت پتھر پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔ ہاں، اگر اس کو تجارت کی نیت سے خریدا جائے، تو اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(لا زكاة في اللآلىء والجواهر ) وإن ساوت ألفا اتفاقا ( إلا أن يكون التجارة ) والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة (الدر المختار ۲/۲۷۳)

وأما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها وإن كانت حليا إلا أن تكون للتجارة كذا في الجوهرة النيرة (الفتاوى الهندية ۱/۱۸٠)

(ولا زكاة في الجواهر واللآلىء) قال في الدر الأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكي بنية التجارة عند العقد (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح صـ ۷۱۸)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/30

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟