زکوٰۃ کی فرضیت

سوال:- زکوٰۃ کس پر فرض ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

زکوٰۃ ہر اس عاقل، بالغ، آزاد مسلمان پر فرض ہے، جس کے پاس نصاب کے بقدر زکوٰۃ کا مال ہو اور اس مال پر پورا ایک سال گذر جائے۔ ایک سال کے بعد وہ اس مال کا ڈھائی فیصد نکال کر مسلمان فقراء کو خیرات میں دے گا۔

نوٹ:- ایک سال سے قمری سال مراد ہے اور نصاب سے مراد زکوٰۃ کا نصاب ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

وشرط افتراضها عقل وبلوغ وإسلام وحرية … وسببه أي سبب افتراضها ملك نصاب حولى نسبة للحول لحولانه عليه

قال العلامة ابن عابدين – رحمه الله -: (قوله نسبة للحول) أي الحول القمري لا الشمس اهـ (رد المحتار ۲/۲۵۹)

وشرط وجوبها العقل والبلوغ والإسلام والحرية وملك نصاب حولي فارغ عن الدين وحاجته الأصلية نام ولو تقديرا (كنز الدقائق صـ ۲٠۳)

الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول (الهداية ۱/۹۵)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/27

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟